آٹا چکی مالکان

پنجاب میں آٹا چکی مالکان نے چکیوں پر آٹے کی قیمت 62 روپے فی کلو مقرر کردی

لاہور (عکس آن لائن) شہر سمیت صوبے بھر میں آٹا چکی مالکان نے چکیوں پر آٹے کی قیمت 62 روپے فی کلو مقرر کردی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں چکیوں پر آٹا مزید سستا ہوجائے گا۔

آٹا چکیوں پر آٹا سستا ہونے کی وجہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں کمی بتائی جاتی ہے۔ جو غلہ منڈیوں میں 21 سو روپے فی من سے کم کر کے 17 سو روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں