پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

لاہور(عکس آن لائن)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں صحت دشمن مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔مضر صحت اجزاءکے استعمال، ناقص انتظامات پر04فوڈ پوائنٹس سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاءتلف کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران جعلی کیچپ، مائیونیز اور ناقص بیکری پروڈکٹس تیار کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا۔ ہربنس پورہ میں چیکنگ کرتے ہوئے زائدالمیعادبریڈ کے استعمال، بیکری پروڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے اورناقص انتظامات پر معروف راحت بیکرز کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا گیا۔

اسی طرح عزیزبھٹی ٹان میں میر ی ٹان فوڈزپروڈکٹس اورسلامت پورہ میں عرفان وئیر ہاوس کوغیر معیاری انتظامات پر سربمہر کیا گیا۔مزید برآںمضر صحت کیمیکل کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناءپر چائنہ سکیم میں ڈے نائیٹ مائیونیز پروڈکشن یونٹ سیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر 2ہزار 686 کلوناقص مائیونیز، کیچپ اور خام مال برآمد کرکے تلف کر دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ایریا میں حشرات، گندے زنگ آلود برتن اور ناقص سٹوریج کے حالات پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔چیکنگ کے دوران انڈوں کی جگہ سٹارچ میں مضر صحت کیمیکل ڈال کر مائیونیز تیار کرنے پر کارروائی کی گئی۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ جعل سازی کرنے پر مائیونیز پروڈکشن یونٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار صرف اور صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں