پنجاب ریونیو اتھارٹی

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس محصولات میں 23.2فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر ای) کے ٹیکس محصولات میں 23.2فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی آر اے کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2019-20ء-04 کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران صوبائی ریونیو اتھارٹی نے 53.2ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2018ء-04 کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 43.2ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 6مہینوں کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس محصولات میں 10ارب روپے یعنی 23فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی آر اے کو رواں مالی سال کیلئے 166.550ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کا نظر ثانی شدہ ہدف 105ارب روپے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں