پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج سے مدد طلب کر لی

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج سے مدد طلب کر لی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں،ایکسپوسنٹر میں ایک ہزار بستروں کا اسپتال بنانے جارہے ہیں،مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں،کورونا کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج کی مدد طلب کررہے ہیں،عوام حکومتی اقدامات پر عمل کرے،پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں،ایکسپوسنٹر میں ایک ہزار بستروں کا اسپتال بنانے جارہے ہیں،مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے،کورونا سے نمٹنے کے لئے5خصوصی اسپتال بنارہے ہیں،کوروناسے نمٹنے کے لئے روزانہ کابینہ کمیٹی اجلاس ہوتا ہے،کورونا کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں،کورونا کے خلاف ہم سب متحد ہیں،این ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں