پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی

لاہور (عکس آن لائن ) پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی ہے ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 90میں سے 81لوگوں کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا جبکہ 9لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے بتایا گیا تھا کہ متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں