فیصل آباد

پنجاب بھر کے تمام اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈز انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان 13ستمبر کو ہو گا

فیصل آباد(عکس آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈز نے ا نٹر میڈیٹ پارٹ ٹو(بارہویں جماعت) سال 2023 کے سالانہ امتحانی نتائج 13ستمبر کو جاری کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ اس ضمن میں پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرپرسنزکی سیکرٹری ڈاکٹر بشری بی بی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو سیشن 2021-23کے سالانہ امتحانات 20مئی سے شروع ہو کر 3جون2023 تک جاری رہے تھے جن کے نتائج کا اعلان 13ستمبر کوکیا جا ئے گا۔انہوں نے بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون / سال اول (فرسٹ ایئر/گیارہویں جماعت) سیشن 2022-24کے سالانہ امتحانات جو 5جون سے شروع ہو کر 20جون کو اختتام پذیر ہوئے ان کے نتائج کا اعلان بھی 10اکتوبر 2023کو کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سر گودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور کی جانب سے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کی تیاری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی طالبعلم کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں