عظمیٰ بخاری

پنجاب اور کے پی کے کا آٹا عمران خان کا ’’آٹا گینگ‘‘ کھاگیا ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کا آٹا عمران خان کا ’’آٹا گینگ‘‘ کھاگیا ہے۔روٹی مہنگی ہونے پر مستعفی ہونے والے وزیر آج کل کہی نظر نہیں آرہے۔ٹماٹر کے بعد آٹا بھی لائنوں میں لگ کر لوگ خرید رہے ہیں۔نئے پاکستان میں غریب کے استعمال ہر چیز نایاب کردی گئی ہے۔عام آدمی جولیاں اٹھاکر اس حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 850روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا حکومت کی جانب سے عوام سے مسلسل آٹے بحران سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے۔پنجاب کے وزیر خوراک کہہ رہے ہیں ہمارے پاس گندم کی کمی نہیں ہے۔جبکہ جہانگیرترین کہتے ہیں حکومت گندم برآمد کرنے جارہی ہے۔عمران خان کا’’موٹو گینگ‘‘ اور ’’آٹا گینگ ‘‘ پنجاب اور وفاق پر بھاری ہوچکا ہے۔عمران خان اور عثمان بزدار سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں۔
#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں