وکلا کی ہنگامہ آرائی

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی ،وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور صوبائی سیکریٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے،

وزیر اعلی نے واقعے کیتحقیقات کا حکم دے دیا ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دل کے اسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے، مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالنا غیر انسانی اور مجرمانہ اقدام ہے، پنجاب حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں