مریم نواز

پنجاب الیکشن، حلقہ پی پی 149سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ پی پی 149سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں،

مریم نواز کی جانب سے خالد اسحاق نے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا، ریٹرننگ افسر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مریم نواز کی جانب سے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں