عطا تارڑ

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، عطا تارڑ سمیت 11 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(نمائندہ عکس) سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سیشن کورٹ میں پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے لیگی رہنما عطا تارڑ سمیت 11 ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عطا تارڑ ،رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر اور اویس لغاری سمیت 11 ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جب کہ پولیس کی جانب سے نامکمل تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔

عدالت نے لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس سے تمام ملزمان کا ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزمان کو مقدمے میں نامزد کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں