ہنگامی اجلاس

پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل سوموار کو بلانے کا فیصلہ ’ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس پیر کی سہ پہر دو بجے ہوگا۔

محکمہ قانون کی جانب سے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پیر کی سہ پہر دو بجے ہوگا۔ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی تھی۔گورنر پنجاب کی جانب سے سمری پر دستخط کرتے ہی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں