پنجاب اسمبلی کا اجلاس

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13روز کے وقفے کے بعد کل دوبارہ شروع ہوگا

لاہور( عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کا اجلاس13روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے ۔ توجہ دلائو نوٹس اور سرکاری بزنس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ایوان میں پنجاب ٹرسٹس( ترمیمی) بل 2022،معذور افراد کو بااختیار بنانے ،متحدہ علماء بورڈ پنجاب بل2022متعارف کرائے جائیں گے جبکہ مختلف اداروں کی آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی ۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں