پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ،بجٹ پیش کیا جائے گا

لاہور( عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( پیر ) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے ۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کریں گے، اجلاس میں مالی سال2022-23کا ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا ۔

وزیر خزانہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز کے نوٹیفکیشنز بھی پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں