جمشید اقبال چیمہ

پنجاب ، خیبرپی کے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کا ماحول بنے گا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی وخصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ یہ واضح نظر آرہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختوانخواہ اسمبلیوںکی تحلیل کے بعد عام انتخابات کا ماحول بنے گا ،انشا اللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے وفاق اور صوبوںمیںحکومتیںبنا کر کرپشن کے خلاف بھل صفائی اور نظام کی اصلاحات کا آغاز کرے گی ۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ قرضے موخر ہونا اور نئے قرضے ملنا مشکلات کا عارضی حل ہے ، ہمیں ملک کو معاشی طور پر اپنے پائوںپر کھڑا کرنے کیلئے اپنے وسائل میں اضافے کیلئے طویل المدت پالیسیاں ترتیب دیناہوںگی ۔

انہوںنے کہا کہ آج تاجر ایل سیز نہ کھلنے اور ڈالر نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر تجارت کا کسی کو علم ہی نہیں، پالیسی بنانے والوںنے بس آنکھیں بند کر کے امپورٹ پر پابندی لگا دی جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا کاروبار تباہ و برباد ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشٹہ سال کی نسبت امسال ٹریکٹرز کی فروخت میں57 فیصد اورٹرکوں کی فروخت میں42 فیصد کمی ہوئی ہے ، یہ سب زرعی اور پیداواری سیکٹر کی سست روی اور تباہی کی علامات ہیں، امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں