آصف زرداری

پمز ہسپتال سے گھر منتقلی کے بعد ڈاکٹروں کاآصف زرداری کا مکمل طبی معائنہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے گھر منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے سابق صدر آصف علی زرداری کا زرداری ہاؤس میں مکمل طبی معائنہ کیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین کل کراچی کے لیے روانہ ہونگے،

موسم بہتر نہ ہوا تو بلاول بھٹو کل اپنے والد کے ساتھ کل کراچی جائیں گے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع نے کہاکہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمین کل کراچی کے لیے روانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم نے اجازت دی تو بلال بھٹو زرداری فوری اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ موسم بہتر نہ ہوا تو بلاول بھٹو آج جمعہ کو اپنے والد کے ساتھ کل کراچی جائیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تھی۔ سابق صدر نے ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں