پشاورزلمی

پشاور میں پی اس ایل سیزن 6کے میچزکے انعقاد کے اعلان پر پشاور زلمی مینجمنٹ،کرکٹرز خوش

اسلام آباد (عکس آن لائن) پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض ، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ، کامران اکمل، لیام ڈاسن

اور دیگر کرکٹرز کی جانب سے بھی جوش و خروش کا اظہار کیا گیا،

اور ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلنے کے لیے زلمی اسٹارز بیتاب ہیں ۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاویدآفری کا کہنا ہے،

کہ آئندہ سال فروری اور مارچ میں پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے پشاور کو بطور وینیو شامل کرنے پر

زلمی ٹیم مینجمنٹ اور تمام ٹیم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور وہ تمام زلمی فینز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل فائیوکی افتتاحی تقریب میں زلمی فینز سے جو وعدہ کیاتھا وہ پورا ہوگیا .

جس وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختنواہ حکومت کے شکرگزار ہیں۔

پشاورزلمی کے کپتان وہاب ریاض۔ ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ، ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم ، کامران اکمل۔

لیام ڈاسن نے بھی پشاور میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا،

اور کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم اپنے ہوم گراوڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر

اپنے جوشیلے زلمی فینز کے سامنے ان ایکشن ہونے کیلئے تاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں