پشاور زلمی

پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پشاور زلمی ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے،ایم جی زلمی کیمپ کا فائنل مرحلہ (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ، ملک بھر کے دس شہروں میں ٹرائلزکے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے کرکٹرز ورلڈ کلاس کرکٹرز سے کوچنگ حاصل کریں گے،ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کیساتھ پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف بھی موجود ہوں گے،پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت میں ایم جی زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔

کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے ڈیجیٹل پروگرام کے زریعے ملک بھر سے موصول ویڈیوز کے بعد ملک کے دس سے زائد شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کوچنگ پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام کے چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز بدھ کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ لیجنڈ ہاشم آملہ ، ڈیرن سیمی، محمد اکرم، وہاب ریاض اور کامران اکمل اور عمیدآصف سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس حاصل کریں گے۔پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے کہاکہ پاکستان بھر میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں ورلڈ کلاس کرکٹرز سے کوچنگ جا موقع فراہم کیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں