حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ

پریس کلب یونٹی آف پنجاب کے وفدکی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)پریس کلب یونٹی آف پنجاب کے وفد نے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر ملک محمد علی صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن عباس بخاری وائس چیئرمین رانا وحید ، مرزا خالد اور چوہدری خالد شامل تھے اس موقع پر ملک کی تعمیر و ترقی خوشحالی امن وامان اور کرونا وائرس وباء سے بچاؤ کی خصوصی دعا کی گئی

اس موقع پر راہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء سے پیدا ہونے والی صورت حال میں جس طرح حکومت نے مختلف طبقات کو مراعات دیں ہیں اس طرح صحافیوں کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے کیونکہ صحافی برادری کی آگاہی مہم کسی سے ڈھکی چھپی نہیں صحافی قلم اور کیمرے کے ذریعے اس وباء سے محفوظ رہنے کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچا رہے ہیں حکومت صحافی بھائیوں کے لیے فوری مراعات کا اعلان کرئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں