کوکنگ آئل

پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافہ

لاہور(عکس آن لائن) پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 10سے 22روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ کوکنگ آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی110روپے اضافے سے 1170سے بڑھ کر 1280روپے تک ہو گی جس سے فی لیٹر قیمت 22روپے بڑھ گئی ۔

پانچ کلو والی گھی کی پیٹی 85روپے اضافے سے 1100سے بڑھ کر 1185کی ہو گئی جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ درجہ دوئم کے فی کلو گھی کی قیمت میں 10روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں