لاہور(عکس آن لائن) پرچون سطح پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 10سے 22روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ کوکنگ آئل کی پانچ لیٹر کی پیٹی110روپے اضافے سے 1170سے بڑھ کر 1280روپے تک ہو گی جس سے فی لیٹر قیمت 22روپے بڑھ گئی ۔
پانچ کلو والی گھی کی پیٹی 85روپے اضافے سے 1100سے بڑھ کر 1185کی ہو گئی جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔ درجہ دوئم کے فی کلو گھی کی قیمت میں 10روپے جبکہ فی لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ۔