وزیر دفاع خواجہ آصف

پرویز مشرف کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، وزیر دفاع

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی موت کی خبروں اور پھر اہلِ خانہ کی وضاحت کے بعد کہا ہے کہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں