پرویز خٹک

پرویز خٹک کا آزادکشمیر ارکان اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا آزادکشمیر ارکان اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا ہے جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مکمل اتحاد کریں۔پرویز خٹک مبینہ آڈیو میں آزادکشمیر کے اراکین اسمبلی کو ہدایات دے رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں اگر ہم نے حکومت بنانی ہے کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے۔کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے۔پرویز خٹک نے کہا اگر سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوتا ہے ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا۔

چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اور اسے سپورٹ کرنا ہے۔آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پا گیا۔پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوارالحق وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سپیکر پیپلزپارٹی کا اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ 16 رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6،پیپلزپارٹی کے چھ اور مسلم لیگ ن کے چار وزراءہوں گے۔

خیال رہے کہ کافی دنوں کے انتظار کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کیا گیا۔سیکریٹری اسمبلی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کیا ہے۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔نواز الحق نے بھمبر سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کی جانب سے انہیں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں