پرویز خٹک

پرویز خٹک متحرک ، خیبر پختونخوا میں جلد نئی پارٹی یا دھڑا بنائے جانے کاامکان

پشاور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک سیاسی طور پر سرگرم ، خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں ،

ذرائع کاکہنا تھا کہ پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30سے 40اراکین کی حمایت حاصل ہے ، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں ،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں