لاہور(عکس آن لائن) اچھے اور معیاری پروجیکٹ کیلئے صرف جدید ٹیکنالوجی اورسرمایہ ہی درکارنہیں ہوتا،
بلکہ کوئی بھی پروجیکٹ اس وقت بہترنہیں بن پاتا ،
جب تک اس میں کام کرنے والے لوگ پروفیشنل نہ ہوں ،
ان خیالات کا اظہار ایکٹر ،سنگر ،ٹی وی و سوشل ورکز میگھا نے کیا ،
انہوں نے کہا کہ میرا کام اپنے کردارکوبڑی محنت اور لگن سے سجانا اورسنوارنا ہے ،
یہ ہی میری کامیابی کا بڑا راز ہے،ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا،
کہ جو لوگ جیب میں دس ہزار لیکر پروڈیوسر بننے نکل پڑتے ہیں ان کی وجہ سے پروفیشنل لوک بھی بدنام ہوتے ہیں .
ایسے لوگوں کی شوبز انڈسٹری میں انٹری نہیں ہونی چاہیے۔