پروفیسر حافظ محمد سعید

پروفیسر حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کے کیس کی سماعت 11دسمبر تک کیلئے ملتوی

لاہور(عکس آن لائن )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کے کیس کی سماعت 11دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ حافظ محمد سعید کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج ملک ارشد بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے موقع پر استغاثہ نے چالان کی سکروٹنی کیلئے وقت مانگا تاہم اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں نامزد پروفیسر ظفر اقبال کو کسی دوسرے مقدمہ میں گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کی وجہ سے لاہور نہیں لایا جا سکا جس پر جج ملک ارشد بھٹہ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں