حافظ نعیم الرحمن

پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا،بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی( عکس آن لائن)امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پروجیکٹ بلاول فیل ہو چکا،بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے،بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں،دونوں عوام کو بیوقوف نہ بنائیں۔

اتوارکوادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ سرجانی ٹائون میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹائون چیئرمینز کواب تک اختیارات نہیں دیے گئے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہاکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، اسٹریٹ کرمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں