فاسٹ بولر میر حمزہ

پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم میں واپس آؤں گا، میر حمزہ

لاہور (عکس آن لائن)قومی فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں اچھی بولنگ کی لیکن بدقسمتی سے وکٹ نہ لے سکا، میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر ہے، ٹیم میں واپس آؤں گا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ دورہ زمبابوے کیلئے سخت تیاریاں کر رہے ہیں،

شاہین کی ٹیم میں بطور سینئر بولر کھیلوں گا، میرا کام ہے کہ نوجوانوں کو سکھاؤں۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی بولنگ کی لیکن وکٹ نہ ملی، وکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آؤں گا، میں صرف پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں