اسٹیٹ بینک

پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے بینک نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے

مکوآنہ (عکس آن لائن) 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے بینک نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق آخری تاریخ تک یہ بینک نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں،

آخری تاریخ کے بعد یہ بینک نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کائونٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے جبکہ تاریخ کے بعد ان پرانے بینک نوٹوں کی قدر ختم ہوجائے گی ۔وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2021ئ کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان بینک نوٹوں کے تبادلے کی تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں