مجاہد انور خان

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے

کراچی(عکس آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان آئندہ ہفتے میں ریٹائر ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے،پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کوایئر ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔

سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی ہے۔وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں، نئے ایئر چیف کے لئے ایئر مارشل نعمان علی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں