پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں وادی نلتر، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کے اپریشنز میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ نے ضلع راجن پور میں واقع پی اے ایف فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور پی اے ایف ٹیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے ضرورتمند خاندانوں میں 5570 پکے ہوئے کھانے کے ڈبے، 1260 پانی کی بوتلیں اور 2314 راشن پیکٹ تقسیم کیے جن میں بنیادی اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔ مزید برآں، مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 787 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرین کی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں