خواجہ حبیب الرحمان

پاک ایران تجارت 7ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بینکنگ چینل کا قیام ضروری ہے’ خواجہ حبیب

لاہور(عکس آن لائن )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت7ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بینکنگ چینل کا قیام ضروری ہے، ایران کے ساتھ بجلی اور تیل کے بدلے بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کو فروغ دینا ہوگا،نان ٹریڈ بیریئرز کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے ملاقات کے لئے آنے والے ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا خطے میں بدلتے ہوئے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کوتجارت کے فروغ کیلئے ریل کے رابطوں کو بھی مضبوط بنانا ہوگا۔

گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی معیشت کیلئے ”آکسیجن” ہے جس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،منصوبے کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے گا بلکہ اس کی عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے سے بھی جان چھوٹ جائے گی کیونکہ مالیاتی ادارے جب قرض دیتے ہیں تو ساتھ ہی اپنے مطالبات کی کی فہرست بھی پکڑا دیتے ہیں جس سے ملک کے وقار پر بھی حرف آنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا کل حجم ڈیڑھ ارب ڈالر سے بھی کم ہے جو کہ افسوسناک ہے جبکہ اسے کم از کم 7ارب ڈالر تک بآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں