پاکپتن

پاکپتن: ڈی پی او پاکپتن کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمن بگوی کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طارق کو گرفتارکر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں اور ملزم احسن علی کو گرفتارکر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں