ٹرک اور بس میں تصادم

پاکپتن میں تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ، 9 افراد جاں بحق،7زخمی ،3کی حالت تشویشناک

پاکپتن(عکس آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار بس قصور سے ملتان جا رہی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں