پاکپتن( نمائندہ عکس آن لائن) ملک وارث کھوکھر اور پیر عدنان چشتی تحریک انصاف کے درینہ کارکن ہیں، انصاف لائیرز
فورم میں عہدیدار منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان پیر غلام فریدالدین چشتی ایڈووکیٹ نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک وارث کھوکھر ایڈووکیٹ کو انصاف لائیرز فورم کا جنرل سیکرٹری تحصیل
پاکپتن اور پیر عدنان احمد چشتی ایڈووکیٹ کو نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک وارث کھوکھر
ایڈووکیٹ اور پیر عدنان احمد چشتی ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے درینہ اور مخلص ساتھی ہیں، ان پر اعتماد کا اظہار
کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے مشکور ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف
و وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پیغام گلی گلی پہنچائیں گے۔