حماد اظہر

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا’حماد اظہر

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی 14ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے، جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دگنی ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں