شیخ رشید احمد

پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری اور معیشت کو مضبوط کرینگے، شیخ رشید احمد

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری بنائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرینگے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ ، پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب ریکروٹس کو مبارکباد دی ۔ وزیر داخلہ نے تر بیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے ۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان کی ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوںنے کہاکہ انسانی سمگلنگ، منشیات اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت میں کوسٹ گارڈز نے نمایاں کردار کیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ کوسٹ گارڈز نے مختلف آپریشننز کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی مصنوعات پکڑیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے ساحلوں کو سملنگ فری بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں