چین کی وزارت خارجہ

پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا، وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کےخیالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دورہ چین کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور یہ چین اور پاکستان کے بہترین تعلقات نیز دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہری دوستی کا بھی اظہار ہیں ۔ پیر کے روز

ترجمان نے کہا کہ چین، چین پاک اقتصادی راہداری کی حاصل کردہ اہم نتائج کو بھی بے حد سراہتا ہے۔سی پیک ،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی حیثیت سے چین- پاک تعاون کی مثال بن چکا ہے اور اس نے پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور عوام کی زندگی میں بہتری لانے میں بھی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔حال ہی میں چین -پاک اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کی گیارہویں کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں اگلے مرحلے میں راہداری کی تعمیر و ترقی پر متعدد اتفاق رائے طے پائے ۔

چاو لی جیان نے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین سے پاکستان کے ساتھ مل کر سٹریٹیجک تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ چین- پاک دوستی کو مزید زیادہ کامیابیاں ملیں اوریہ عوام کے لیے بھی فائدہ مند ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں