خطرے کی گھنٹی, ٹڈی دل حملوں کی وارننگ

پاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی، امریکی ادارے نے ٹڈی دل حملوں کی وارننگ جاری کردی

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتا ہے، تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے،نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹر میں 1000انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ 2 گرام خوراک کھا سکتا ہے۔

ٹڈی دل حملوں کی وارننگ جاری
پاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی، امریکی ادارے نے ٹڈی دل حملوں کی وارننگ جاری کردی

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں سے پریشان کسانوں کے لیے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ہے۔ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا ہے کہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔

فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیاکہ موسلادھاربارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔ ملک میں شدید غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے۔دوسری جانب سندھ آباد گار بورڈ کے رہنما محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی تخمینے کے مطابق 50 فیصد فصل متاثر اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں