معاشی شرحِ نمو

پاکستان کی معاشی شرحِ نمو منفی 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، موڈیز

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فی صد رہنے کی توقع ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث معاشی کھپت میں کمی ہو گی، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی مالی ضروریات میں اضافہ ہو گا۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان 1200 ارب روپے کا پیکج دے رہا ہے، معاشی پیکج کے باعث مالیاتی خسارہ 9.5 سے 10 فی صد رہنے کا امکان ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی کھپت میں کمی ہو گی۔ آنے والے سالوں میں پاکستانی معیشت میں بتدریج بہتری دیکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں