اسد مجید خان

پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو شدید دھچکا لگا ، امریکہ پاکستان کو 21 ملین ڈالر دیگا‘اسد مجید

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو شدید دھچکا لگا ، مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کو 21 ملین ڈالر دیگا‘پاکستان جی ٹوئنٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کیلئے سہولت حاصل کرےگا۔

ایک انٹرویومیں امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کہا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آئی ایم ا یف کی 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا، پاکستان جی ٹوےئنٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کرے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کی اس غیر معمولی صورتحال میں مدد کی ہے۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم (اے پی پی این اے) موجودہ صورتحال میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں