فرخ حبیب

پاکستان کی مسلح افواج نے 3 سال قبل ہندوستان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا، وزیر مملکت

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 3 سال قبل آج کے دن ہندوستان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا۔ اتوار کو فرخ حبیب نے سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 3 سال قبل آج کے دن ہندوستان کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا، یہ دن ہندوستان کو کبھی بھی نہیں بھولے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے اس دن کے حوالے سے ہندوستان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا، ہماری مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع کو اس موقع پر نہ صرف ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ دشمن کے 2 جہاز مار گرائے۔ فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بروقت کارروائی نے ہندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں