انتونیو گوتریس

پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ، اقوام متحدہ مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں ، انتونیو گوتریس

اسلام آباد (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، اقوام متحدہ مہاجرین کی باعزت واپسی کے حق میں ہے، 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے، پاکستان کا ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ قابل ذکر تعاون دیکھا یہاں تک کہ اس وقت بھی جب عالمی حمایت بہت کم تھی،پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعان بہت کم ہے، عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے ۔

اسلام آباد میں ملک میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم یکجہتی اور ہمدردی کی قابل ذکر کہانی کا اعتراف کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ایسا کرنا اہم ہے کیونکہ یہ کہانی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ 40 برس سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں، پاکستان میں افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کی کہانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے جذبوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پر محیط ہے، اقوام متحدہ مہاجرین کی باعزت واپسی کے حق میں ہے۔

پاکستان اور ایران مہاجرین کو پناہ دینے والے دنیا کے بڑے ممالک ہیں، پاکستان مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعان بہت کم ہے، عالمی برادری کو آگے آنا چاہیئے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا افغان مسئلہ صرف امن سے ہی حل ہو سکتا ہے، افغانستان میں ابھی بھی خانہ جنگی مکمل ختم نہیں ہوئی، پاکستان اور ایران خطے کے 90 فیصد مہاجرین کی کفالت کر رہے ہیں، مہاجرین کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان 40 سال سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں