عمران اسماعیل

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر امپورٹڈ مسلط کیے گئے، عمران اسماعیل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر امپورٹڈ مسلط کیے گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر عمران خان نے بارودی سرنگیں لگائی تھی تو کس نے کہا کہ پیسے لیکرامپورٹڈ اس پر کود جائیں۔ پ

ی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان دور کے تمام معاشی اعشاریے مثبت جارہے تھے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر امپورٹڈ مسلط کیے گئے ہیں۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پہلی بار سابق وزیراعظم پر سبسڈیز، سستی چیزیں دینا کا الزام ہے، قوم کو ن اور پی پی کے ادوار یاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں