وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحوں کو کرسمس کے موقع مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں۔اتوار کو کرسمس کے موقع پرخصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں،

یہ تہوار محبت اوراخوت کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں،کرسمس کے مبارک دن پر پوری قوم کی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں