ڈالر کی قدر

پاکستان کو سعودی عرب سے 8 ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان کو 8 ارب ڈالر کے مالیاتی پیکیج ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ وہ اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔ سعودی عرب پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کے لئے 2.4 ارب ڈالرز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو جون 2023 تک رول اوور کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکیج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کرے گا، مجموعی پیکیج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر یہ رقم 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں