فچ

پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی، فچ

کراچی(عکس آن لائن)عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔

ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کیبعد پاکستان کی ریٹنگ بہترکی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 انتخابات کا سال ہے، الیکشن کیباعث کئی ممالک غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں، امید ہے کہ الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی۔پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہوجاتا ہے،

الیکشن کی وجہ سے ممالک کیلئیقرضوں کا حصول مشکل ہوجاتا ہے۔ امید ہے سری لنکا آئی ایم ایف سیمزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔دوسری جانب فچ نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران عالمی سطح پر شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو بنیادی شرح سود میں تین بار کمی کرسکتا ہے، جس کا آغاز سال کے وسط سے ہوگا، اور 2024 کے آخر تک شرح سود تقریبا 4.75 فیصد تک آ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں