کورونا وائرس

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 144 اموات، ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مزید 144 افراد چل بسے جس کے بعد اب تک کی اموات کی تعداد16ہزار842ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح تقریبا گیارہ فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 818 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 84 ہزار 976 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 469 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 799 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 815 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 4 ہزار 576 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 875 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 29ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 150 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 652 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 365 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 227 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 16 ہزار 193 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 455مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں