اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کے باعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے زیرانتظام ٹرن اراونڈپاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ دورحکومت میں ہم نے وژن 2025 لانچ کیا جس کا مقصد پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاناتھا۔گزشتہ حکومت نے ترقیاتی فنڈزمیں کمی کر دی۔
اب ہمارامقصد گزشتہ سمیت موجودہ چیلنجزسےنمٹناہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کے باعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی۔ حکومت کے پاس وسائل نہیں،مالی بحران کاشکارہیں۔ پوری کوشش کریں گے اور پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، نوجوانوں کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔