ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہمیشہ کھڑا رہے گا، مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہمیشہ کھڑا رہے گا، مسئلہ کشمیر پر پوری دنیا بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ملٹری لاک ڈاﺅن 66روز سے جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر دنیا سے مسلسل کٹا ہوا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر امریکہ کے 3صدارتی امیدواروں نے بھی آواز اٹھائی ہے اور ان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم سے دنیا کو آگاہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے چینی قیادت کو کشمیر کی صورتال سے آگاہ رکھا ہے جبکہ پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی کانگریس کے وفد نے بھی آزاد کشمیر مظفر آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر وفد نے کشمری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین کو بلا تعطل ویزے جاری کئے جا رہے ہیں اور اس معاملے میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے جبکہ پاکستان کی حکومت نے کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کےلئے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو باضابطہ دعوت دے دی ہے جبکہ کرتارپور راہداری کا افتتاح اپنے وقت میں ہو گا جبکہ اس حوالے سے راہداری پر کام تیزی سے جاری ہے، ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سارک کانفرنس کے معاملے پر بھارتی رکاوٹیں ختم کر دی ہیں جبکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے دورہ کرنے کے امکانات ہیں اور اس حوالے سے دفتر خارجہ جلد آگاہ کر دے گا، سعودی عرب اور ایران ثالثی کےلئے وزیراعظم کے دورے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب ، ایران کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ نہیں چاہتا جبکہ سارک کونسل اجلاس میں بھارت نے اعتراض اٹھایا ہے اور ہمیں بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے اور سارک سربراہ اجلاس سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا خطے کو اسلحے کی دوڑ میں دھکیلے رافیل ہو یا کچھ اور 27فروری کی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں