پاکستان کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد 34 برس کے ہوگئے

کراچی (عکس آن لائن)22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور سابق کپتان سرفراز احمد 34 برس کے ہوگئے۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد ددی گئی ،سرفراز احمد کی قیادت میں سال 2006 میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔

اس کے علاوہ انہی کی قیادت میں گرین شرٹس نے لگاتار 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ 2019 کا ایونٹ جیتا تھا۔سرفراز احمد نے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو2010 ، ون ڈے ڈیبیو2007 اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو2010 میں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں